More than 180 people died, dozens of missing due to storm in the Philippines
Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 02:40:30Category: Political Videos, Newsمنیلا: فلپائن میں خوفناک سمندری طوفان کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ حکام نے طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ سے ٹکرایا، جس کے بعد شدید بارشیں ہوئیں، سیلاب آیا اور مٹی کے تودے گرے جس سے اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔
سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیا گاو گاؤں میں 40 کے قریب گھر تباہ ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ طوفان کی وارننگ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے زیادہ نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔
خیال رہے کہ فلپائن میں تقریباً ہر سال متعدد طوفان آتے ہیں جو متعدد انسانی جانوں کی بھینٹ لے لیتے ہیں تاہم 2 کروڑ کی آبادی والے جزیرے منڈاناؤ میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












