Palestine will recognize the state in proper time, French President
Posted By: Ali on 24-12-2017 | 02:41:39Category: Political Videos, Newsپیرس: فرانسیسی صدر ایمانول مائکروں نے کہا ہے کہ امریکا خود کودیوارسے لگارہا ہے لیکن کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانول مائکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے، ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اب امریکی امن کوششوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
اس موقع پرفرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپر تسلیم کرلیں گےہم ہرگز ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے فلسطین اسرائیل کا دشمن بن جائے،امریکا خود کودیوارسے لگارہا ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اوراسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












