Syria: Looking forward to the President's permission to treat cubic infants in cancer
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 03:06:23Category: Political Videos, Newsشام کے صدر بشارالاشد ایک ایسی درخواست پر غور کر رہے ہیں جو کینسر میں مبتلا سات بچوں کے فوجی محاصرے میں موجود علاقے، مشرقی غوطۃ سے انخلا سے متعلق ہے۔
برطانوی خیراتی ادارے کے ایک مشیر ہمیش دی بریٹن گورڈن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ صدر اسد کے پرائیویٹ دفتر نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
یہ سات بچے مشرقی غوطۃ میں موجود ان 130 بچوں میں شامل ہیں جنھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ دمشق کے نواحی علاقے گذشتہ چار برس سے فوج کے زیر قبضہ ہیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا تھا کہ 'مشرقی غوطۃ میں زندگی 'ناممکن' ہوتی جا رہی ہے، اور وہاں صورتحال 'خطرناک نقطے پر پہنچ چکی ہے۔'

یاد رہے کہ اقوام متحدہ وہاں سے طبی بنیادوں پر متاثرین کے انخلا کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ اب تک درجنوں شہری حالیہ دنوں کی حکومتی بمباری سے ہلاک ہوئے اور بہت سے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔
مشرقی غوطۃ میں کام کرنے والے طبی ادارے یونیئن آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشن کے معاون بریٹن گورڈن نے بتایا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ صدر اسد اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ہم ان سے براہ راست بات چیت کے لیے انھیں منگل کو دوبارہ فون کریں گے۔'

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












