North Korea declared new global sanctions as a war war
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 06:03:23Category: Political Videos, Newsپیانگ یانگ: شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئیں نئی اقتصادی پابندیاں شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں اس کو اقتصادی بحران کا شکار کرنے کےلئے ہیں، امریکہ اپنی ایٹمی طاقت کے زور پرخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمارے ملک پرسخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کےلئے دباؤ بڑھارہا ہے۔
شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی خودمختاری کےخلاف اور جنگ کے اقدامات کے مترادف ہے۔
شمالی کوریا پرنئی پابندیاں اقوام متحدہ کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کےبعد عائد کی گئیں ہیں جس کا مسودہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا کو پہلے ہی امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔
اس سے قبل امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا پر پابندی کے حق میں ڈالے گئے ووٹس نے یہ ثابت کیا ہے کہ ’دنیا امن چاہتی ہے ہلاکتیں نہیں جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کا امریکی صدر کے بیان کے جواب میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا امن یا نیوکلیئر جنگ کے دوراہے پر کھڑا ہے، ایسے موقع پر امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












