Married people are more satisfied or well-earned, research suggests
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 06:33:29Category: Political Videos, Newsلندن: بہت سارے لوگ اپنی شادی کے بعد اطمینان محسوس کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ کنوارے رہ کر خود کو مطمئن سمجھتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق نے اس حوالے سے اصل حقائق بتادیے ہیں۔
برطانیہ میں “جرنل آف ہیپّینیس اسٹڈیز” میں شادی شدہ افراد یا کنواروں کے مطمئن ہونے کے حوالے سے تحقیق شائع ہوئی جس میں 1991 سے 2009 تک 19 سال پر محیط عرصے پر 30 ہزارافراد سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے لیے شوہر اور بیوی کے تعلق اور ان کے درمیان دوستی کے مفہوم کا مطالعہ کیا گیا۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ پُراعتماد ہوتے ہیں، اور زیادہ خوش وخرم و اطمینان بخش زندگی گزرتے ہیں جبکہ یہ سلسلہ بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔

دوسری جانب غیرشادی شدہ افراد زندگی میں مطمئن زندگی نہیں گزارتے اورمشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ یہ افراد سماجی معاملات کے حوالے سے بہت کچھ کرتے ہیں تاہم انہیں بہت سے امور میں معاشرتی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ افراد جو شادی کی خواہش بھی نہیں رکھتے ہیں تو بھی وہ لوگوں کی جانب سے اصرارکے سبب کسی نہ کسی درجے میں بگڑے مزاج کے حامل ہوں گے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












