World Urdu Conference and 'Dance is where all' - Part-4
Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 09:02:03Category: Political Videos, Newsدوسرے روز عالمی اردو کانفرنس میں مصوری پر بھی خصوصی سیشن ’پاکستان میں مصوری کا ارتقائی سفر‘ رکھا گیا، جس میں خاتون آرٹسٹ مہر افروز نے سب سے اہم بات کہی کہ سقوط ڈھاکہ سے پاکستان کو جہاں سیاسی نقصان پہنچا، وہیں آرٹ اور مصوری کے میدان میں بھی کبھی پورا نہ ہونے والا نقصان پہنچا۔
مہر افروز کے مطابق بنگلہ دیش کے قیام کے بعد وہاں مصوری و پینٹگز سے متعلق رواں برس 40 ویں عالمی کانفرنس ہوئی، جس میں 120 ممالک کے مصوروں نے شرکت کی، مگر پاکستان میں آج تک مصوری سے متعلق کوئی کانفرنس منعقد نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ و تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں ’موہن جو دڑو، گندھارا اور ٹیکسلا‘ کی تاریخ پر محیط ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں مصوری کے شعبے میں تاریخی کام نظر نہیں آتا۔
دوسرے روز کے اختتام پر رقص کا انعقاد بھی کیا گیا۔

’رقص میں ہے سارا جہاں‘ سیشن میں جہاں پاکستان کی کتھک ڈانسر نگہت چوہدری نے فیض احمد فیض کے گانے ’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ پر رقص پیش کیا، وہیں انہوں نے ’ لکھنؤ کے کتھک‘ اور ’موہے رنگ دے پیا‘ پر بھی خصوصی رقص کیا۔
معروف ڈانسر مانی چاؤ نے اسی سیشن میں سندھ کے مہان کوی ’شیخ ایاز‘ کی معروف غزل’ میرے دیدہ ورو، میرے دانشورو‘ پر رقص کرکے تمام شاعروں و ادیبوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












