Punjab Food Authority Authority Wing 2017 review report released
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 15:10:34Category: Political Videos, Newsلاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ کی سال 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق 5 سال لاہور تک محدود اتھارٹی کے آپریشنز کا دائرہ کار 2017 میں پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھایا گیا، ایک سال میں ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب مقامات کی چیکنگ کی گئی اور ناقص اشیاء خورد و نوش کی فروخت، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 249 ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کیا گیا جب کہ ایک لاکھ 28 ہزار 242 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سنگین ملاوٹ کرنے والے 156 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ملاوٹ کے جرم کی پاداش میں 78 افراد کو جیل بھجوایا گیا، اس کے علاوہ 10 کروڑ روپے کے جرمانے بھی کیے گئے جب کہ آپریشنز ٹیموں کی مدد سے 40 ہزار کے قریب ای لائسنس جاری کیے گئے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ آپریشنز ونگ ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، آپریشنز ونگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ بھی کررہا ہے، جس کی بدولت عوام کو صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












