Founder of Pakistan Qa'ida-e-Azam Muhammad Ali Jinnah is celebrated on the 142th birthday today.
Posted By: Ahmed on 25-12-2017 | 02:08:17Category: Political Videos, Newsاسلام آباد / کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل جب کہ خصوصی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے قبل پاکستان ائیرفورس کے کیڈٹس مزار قائد پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نوازستی نے کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی گارڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہے۔
صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔
دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد اعظم ؒ نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، قائد کے افکار و خیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کیلیے جدوجہد کریں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












