The ideology of ideology can not be needed in the democracy, Maryam Nawaz
Posted By: Zafar on 26-12-2017 | 08:45:28Category: Political Videos, Newsلاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا اور جسے عوام پلس کریں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، اداروں کے ساتھ ساتھ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کی عزت بھی ہونی چاہیے، منتخب وزیراعظم پر حملہ ہر ووٹ دینے والے پر حملہ ہوتا ہے، 20 کروڑ عوام کی رائے پر چار پانچ لوگ اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کے اشارے پر ناچنے والے نہیں ہو سکتے، کروڑوں ووٹ لے کر آنے والے کی عزت ہونی چاہیے، کوئی استعمال ہورہا ہے اور کوئی کررہا ہے، این اے 120 کےالیکشن میں سوشل میڈیا کےمیدان میں مخالفوں کو دھول چٹائی، جب کہ مخالفین ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارتے ہیں۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت گنوا دی لیکن قوم سے اپنا وعدہ پورا کیا، پاناما اقامہ کا ڈرامہ رچا کر اور نیب مقدمات بنا کر نواز شریف کو نااہل کیا گیا، غلط کو غلط کہنے پر نواز شریف کو سزا ملی، زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مشکل پر جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں، ہمیں سبق پڑھایا جاتا تھا لیکن جب خود پر مشکل آئی تو عدل یاد آگیا، عوامی نمائندوں کو جلاوطن کرنے والے آج خود ملک سے باہر ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












