Indian Jail Mein Mazoor Pakistani Bacha
Posted By: Ahmed on 01-01-2018 | 15:57:09Category: Political Videos, Newsلاہور: بھارت کی امرتسر جیل میں قید سماعت اور گویائی سے محروم پاکستانی بچے حسنین کو رہائی مل گئی۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے مطابق سماعت اور گویائی سے محروم 15 سالہ بچے حسنین کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حسنین کو بھارت کے فرید کوٹ نگہداشت سینٹرمیں رکھا گیا تھا جب کہ 21 نومبرکو حسنین تک قونصلررسائی دی گئی، قونصلر رسائی کے دوران بچے نے اشاروں کی مدد سے بتایا تھا کہ وہ پاکستانی ہے اور شناخت کے دوران پاکستانی کرنسی نوٹ، پرچم اور قائد اعظم کی تصویر کو پہچان لیا تھا۔ اس سارے عمل کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن بچے کی حوالگی تک بھارتی حکام سے رابطے میں رہا۔
واضح رہے کہ حسنین کو 17 مئی 2017ء کو بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہل کاروں نے گرفتارکیا تھا، گونگا بہرا ہونے کی وجہ سے یہ اپنا نام پتا، کچھ نہیں بتا سکتا تھا جس کی وجہ سے اس کی شناخت مشکل ہوگئی تھی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












