Sabiq Leagi MPA Ka PTI Umeedwar Ki Himayat Ka Elaan
Posted By: Akbar on 02-07-2018 | 23:22:22Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 136 میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا، (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق، چوہدری گلزار، چوہدری سعد منظور گجر، ملک افتخار، راجہ سہيل سمیت دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کی حمایت
کا اعلان کیا۔ یاد رے ملک اسد عام انتخابات کے لئے این اے 136 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔اس سے قبل ضلع راجن پور میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جام پور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے جیپ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی۔این اے 193 شیر علی گورچانی، 194 ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، پی پی 293، 295 پرویز اقبال گورچانی اور 296 یوسف دریشک کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیئے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












