Nawaz Shrif Ka Mustaqbil Tareek Hai
Posted By: Akram on 06-07-2018 | 22:49:32Category: Political Videos, Newsنواز شریف کا مستقبل تاریک ہے۔۔۔۔یہ پیشگوئی کس نے کی تھی؟ نامور خاتون رہنمانے دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیا
سکھر (ویب ڈیسک) فنکشنل مسلم لیگ کی مرکزی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ نیب عدالت سے نواز شریف کی سزا سے مرحوم پیر پگاڑا پیر سیدشاہ مردان شاہ کی پیشگوئی پوری کردی ہے جو انہوں نے سالوں پہلے کی تھی اور پیشگوئی کی تھی کہ نوازشریف کا مستقبل
تاریک ہے اور آج وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ہے نواز شریف کو اب واپسی کا تاریخ ساز فیصلہ کرنا چاہیے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا فیصلہ متوقع تھا اس لیے اب ان کو واپس آکر اس کا سامنا کرنا چاہیے اگر وہ واپس نہ آئے تو ان کے حوالے سے عوام میں جو تھوڑی بہت ہمدردی باقی ہے وہ بھی ختم ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سزا ہوئی ہے تو یقیناً پیسہ واپس لے گئے ہونگے ان کا کہنا تھا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ کئی ایسے سیاستدان ہیں جن کی بیرون ملک جائیدادیں بھی ہیں ان کو بھی سزا ہونی چاہئے ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے اورعدالتوں کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر عدالتیں اپنا کام نہیں کرپائیں گی تاہم اب ملک میں امیر اور غریب کے حوالے سے یکساں قانون ہونا چاہیے۔(ف،م)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












