Election 2018 Aam Intakhabaat...
Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 22:50:26Category: Political Videos, Newsالیکشن 2018 : عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کرنے کے قانون کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کی جانب سے آنےوالی خبر نے پورے ملک میں نئی بحث چھیڑدی
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق عام انتخابات میں 59 جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جبکہ 48 جماعتوں نے مجموعی طور پر 304 خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق چار سیاسی جماعتوں نے پانچ فیصد خواتین کو
جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کی، جن میں اللہ اکبر تحریک، جے یو آئی (س)۔ پی ٹی آئی نظریاتی اور پاسبان پاکستان شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے ، پیپلز پارٹی نے 43 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیے ۔مسلم لیگ ن نے 37 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ۔ قانون کے تحت ن لیگ کو کم از کم 32 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دینا تھے ۔تحریک انصاف نے کل 769 جنرل نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ دیے جن میں 42 خواتین شامل ہیں ۔متحدہ مجلس عمل نے 33 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ۔تحریک لبیک پاکستان نے 35 ، پاک سر زمین پارٹی نے 12 ، ایم کیو ایم پاکستان نے 6 ، آل پاکستان مسلم لیگ نے 8 ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے 18 ، عوامی نیشنل پارٹی نے 14 ، جی ڈی اے سندھ نے 8 ، نیشنل پارٹی نے 7 ، مسلم لیگ ق نے 5 ، بی این پی نے 3 اور بی این پی عوامی نے 2 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیے.
پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 43، تحریک انصاف نے 42 ، مسلم لیگ ن نے37 ، ایم ایم اے نے 33 اور اے این پی نے 14 خواتین امیدوار کھڑی کیں ، جی ڈی اے اور آل پاکستان مسلم لیگ نے 8 ۔ 8 ، اور ایم کیو ایم نے 6 جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ۔(ز،ط)

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas












