PPP Ka Imran Khan Par Waar
Posted By: Abid on 08-07-2018 | 18:31:04Category: Political Videos, Newsبلاول بھٹو کا عمران خان پر ایک اور وار ۔۔۔۔ کپتان کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ کروڑوں ٹائیگر غصے سے لال بھبھوکا ہو جائیں گے
مظفر گڑھ(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ کو شو باز چاہیے یا یوٹرن والا؟ میٹرو چاہیے یا معیاری تعلیم اور علاج؟ ملک کی 60 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے
کہ عوام کے حقوق کے لیے ہر طاقت سے ٹکراوں گا،خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے کیلیے اقتدار چاہتا ہوں،میں اقتدار انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چاہتاہوں، ملک کی خوشحالی اور نوجوانوں کے روزگار کیلیے اقتدار چاہتا ہوں،اقتدار غربت اور معاشی ناانصافی کے خاتمے کیلیے چاہتا ہوں،یہ الیکشن میری سیاسی انا اور اقتدار کی ہوس کی بات نہیں ہے،یہ الیکشن آپ کے حقوق کی جنگ ہے،مجھے اقتدار کی ہوس نہیں، اقتدار اپنے لیے نہیں چاہیے،ووٹ کی بنیاد منشور، نظریہ اور پالیسی ہونی چاہیے، آپ کو شو باز چاہیے یا یوٹرن والا،الیکشن میں دو ہفتے رہ گئے ہیں اور پاکستان بدلنے والے کا منشور بھی تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو روزگار چاہیے یا میٹرو،کھارے پانی کو میٹھا کرنے کیلیے 2 ہزار آر او پلانٹ لگائے،آپ کو میٹرو چاہیے یا معیاری تعلیم اور علاج، ملک کی 60 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے، بھوک مٹاو پروگرام کے تحت بھوک کارڈ دیں گے،ہم کپاس، چاول، گندم، اور دالوں کی امدادی قیمت دیں گے،جمہوریت کی بحالی کیلیے بھٹو خاندان نے لازوال قربانیاں دیں،بی بی کو شہید کیا گیا،بھٹو کو پھانسی دی گئی، زرداری کو 11 سال جیل میں رکھا گیا،ہم اپنی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،ہم نے جیلیں کاٹی ہیں اور حکومت بھی کی ہے.(ش،ز،خ)

Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas












