Nawaz Sharif Ki Walda Ki Tabiyat Kharab Hogaye
Posted By: Ahmed on 16-07-2018 | 19:16:49Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : نواز شریف کی والدہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، لاہور سے تشویشناک اطلاعات موصول
لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی، ن لیگ کے صدر شہباز شریف انتخابی سرگرمیاں ملتوی کرکے والدہ کے پاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت اچانک بہت بگڑ گئی ہے۔ نواز شریف کی والدہ کی طبیعت بگڑنے کے ب
اعث ن لیگ کے صدر شہباز شریف انتخابی سرگرمیاں ملتوی کرکے والدہ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔جبکہ ڈاکٹرز کو بھی فوری شریف خاندان کی رہائش گاہ طلب کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ اس وقت جاتی امراء کی رہائش گاہ میں موجود ہیں اور اپنے صاحبزادے کی گرفتاری کے باعث شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسی باعث نواز شریف کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے جاری کیے گئے ایک پیغام میں مطالبہ کیا تھا کہ انہیں بھی ان کے بیٹے کیساتھ جیل میں ڈال دیا جائے۔شمیم اختر کا موقف ہے کہ ان کے بیٹے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شمیم اختر 2 روز قبل اپنے بیٹے سے ملتے وقت بہت جذباتی ہو گئی تھیں۔ جب ملاقات کا وقت ختم ہوا تو انہوں نے اڈیالہ جیل سے جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ رہیں گی یا نواز شریف کو رہا کیا جائے۔ اس صورتحال میں بیگم شمیم اختر کو جیل سے زبردستی لے کر جانا پڑا۔واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گیا تھا۔اس موقع پر انکی والدہ سے انکی ملاقات متوقع تھی تاہم بعد میں ملاقات نہ کروائی جاسکی۔ اسی باعث بعد ازاں شہباز شریف نے اپنی والدہ کے ساتھ ہفتے کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی تھی۔(ش،ز،خ)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












