Aehtasaab Sab Keliye...NAB Ki Badi...
Posted By: Akram on 19-07-2018 | 04:52:29Category: Political Videos, Newsاحتساب سب کے لئے، نیب کی بڑی کارروائی ،مزید 4 مگرمچھوں کو گرفتارکر لیا
لاہور(ویب ڈیسک )احتساب سب کے لئے کے اصول پر عمل پیرا نیب لاہورنے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کیسزمیں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔نیب لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان میں ساغرنثار اورنویداظہرشامل ہیں جن کا احتساب عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈجاری کردیا ہے ۔ گرفتار ملزمان پر ہاؤسنگ سوسائٹی
اورایم این ایم موٹرسائیکلزکرپشن کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے لیے وقت مانگ لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کو غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق شکایات پر 12 جولائی کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔امیر مقام نے نیب میں پیشی سے آج بھی معذرت کرلی اور وقت مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ امیر مقام نے نیب کو درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ انتخابی مہم کےباعث پیش نہیں ہوسکتے اس لیے انہیں وقت دیا جائے۔نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدانے کا الزام ہے۔واضح رہےکہ نیب خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے بھی انتخابی مہم میں مصروفیت کےباعث نیب نے وقت مانگا ہے۔(ز،ط)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












