PTI Ka Jalsa Kitne Logon Ne Shirkat Ki...
Posted By: Mangu on 21-07-2018 | 11:19:54Category: Political Videos, Newsکرک میں تحریک انصاف کا جلسہ : کتنے لوگوں نے شرکت کی ؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
پشاور(ویب ڈیسک)کرک میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا۔ کرک میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں،
ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مرکزی میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔اسی سلسلے ہفتہ کے روز تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے شہر کرک میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی سابق حکمراں جماعت کرک میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو کپتان کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔ کرک میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا صوابی جلسے میں اکٹھا ہو جانے کو تحریک انصاف کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔کرک کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے تحریک انصاف کی فتح کا نقارہ بجا دیا۔اس موقع پر عمران خان نے بھی خاصے پرجوش نظر آئے اور انہوں نے اس جلسے کو تاریخی جلسہ قرار دے دیا ،یاد رہے کہ آج ہی اس سے پہلے عمران خان بنوں میں بھی عوام جم غفیر سے خطاب کرچکے ہیں۔(ش،ز،خ)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












