NA 60 Par Election Yak Tarfa...
Posted By: Ashad on 22-07-2018 | 01:52:40Category: Political Videos, Newsاین اے 60 پر الیکشن یک طرفہ ہو گیا،شیخ رشیدکاردعمل، حنیف عباسی 7 سال پہلے منشیات بیچتے ہوئے پکڑا گیا ،اب مزید کیا ہونے والا ہے؟عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور (ن) لیگی کے اڈیالہ جیل جانے کی خبر آگئی ہے ۔ ہفتہ کو حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت نے عمر قید کا فیصلہ سنائے جانے پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا
کہ حنیف عباسی 7 سال پہلے منشیات بیچتے ہوئے پکڑا گیا شکر ہے ہماری عدلیہ طاقتور اور آزاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ایک اور (ن) لیگی اڈیالہ جیل جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک منشیات فروش کو سزا دیئے ہوئے بہت دیر لگی ہے ۔ شہباز شریف نے حنیف عباسی کو اپنا قریبی ساتھی قرار دیا تھا ۔انشاء اللہ اب سب کی جیل جانے کی باری آئے گی۔دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حلقہ این اے 60 سے حنیف عباسی کے مد مقابل شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انسان جو بوتا ہے وہ کاٹتا ہے ، حنیف عباسی کو سزا کے بعد ایفی ڈرین کیس اپنے انجام کو پہنچا ۔ وہ ہفتہ کو حنیف عباسی کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان جو بوتا ہے وہ کاٹتا ہے ۔ حنیف عباسی کے خلاف فیصلے سے حلقہ این اے 60 پر الیکشن یک طرفہ ہو گیا ہے ۔ میری خواہش ہے کہ وہ میرے مقابلے میں لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کو سزا ملنے سے ایفی ڈرین کیس انجام کو پہنچا۔(ز،ط)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












