Breaking News: Pakistan Ke Eham Tareen
Posted By: Ashad on 22-07-2018 | 07:14:55Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : پاکستان کے اہم ترین اور تگڑے جوڑ والے قومی اسمبلی کے حلقے میں انتخابات کو ملتوی کردیا گیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان الیکشن کمیشن حنیف عباسی کو سزا اور نااہلی کے بعد این اے 60 میں الیکشن ملتوی کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق دو روز کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،
بیلیٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور اس صورتحال میں انسداد منشیات کی عدالت نے این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو منشیات سمگلنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے اور وہ الیکشن کیلئے نااہل ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کر دیا جائے اور عام انتخابات کے بعد این اے 60 کیلئے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔حنیف عباسی کا اس وقت حلقے میں کوورنگ کینڈیڈٹ بھی موجود نہیں ہے جبکہ الیکشن میں صرف دو دن باقی ہیں اور اس صورتحال میں بیلٹ پیپرز میں تبدیلی ممکن نہیں تاہم اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔واضح رہے کہ این اے 60 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی حنیف عباسی کے مدمقابل ہیں اور انہیں تحریک انصاف اور متحدہ مجلس عمل کی حمایت حاصل ہے ۔(س)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












