Marriage to Reham was biggest mistake of my life: Imran Khan
Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 18:32:38Category: Political Videos, News
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے پہلی بار ریحام خان سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کے بعد ریحام خان نے کئی بار عمران خان پر الزام لگائے۔اور یہاں تک کہ ایک پوری کتاب لکھ ڈالی۔لیکن عمران خان ہمیشہ اس معاملے میں خاموش رہے۔اب عمران خان نے بھی اس متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔برطانوی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان سے شادی کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔عمران خان نے ریحام سے شادی کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے ریحام خان سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ زندگی میں بڑی بڑی غلطیاں کیں لیکن ریحام خان سے شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔یاد رہے عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سے طلاق ملنے کے بعد ان پر کئی الزامات عائد کیے۔ریحام خان نے ایک کتاب بھی لکھی جس میں عمران خان پر سنگین قسم کے الزامات عائد کیے۔ریحام خان کی کتاب کے متعلق کہا
جا رہا ہے کہ اس کے 30 چیپٹرز ہیں ۔ ابتدائی ابواب میں ریحام خان کی شروع کی زندگی اور خاندان کی یادیں ہیں ۔ اس کے بعد ڈاکٹر اعجاز سے شادی اور اس سے جڑی تلخ یادیں تحریر کی گئی ہیں ۔ اور اس کے بعد ریحام خان کی پروفیشنل لائف ، اختلافات اور طلاق کی کہانی تحریر کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز کی عادتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا میں انٹری سے متعلق بھی بیان کیا گیا۔لیکن اس کتاب میں سب سے دلچسپ پہلو عمران خان ہیں۔ ریحام خان نے اس کتاب میں کچھ ثبوت بھی دئیے ہیں جو ریحام خان نے تصویروں کی صورت میں کتاب میں شامل کیے ہیں۔کچھ ٹیکسٹ میسجز مکالمے، عمران خانکے ساتھ نکاح اور اس سے متعلق کہانیاں بھی شامل ہیں۔ممکن ہے کہ یہ کتاب پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات پر اثر انداز ہو گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












