Biwi Se Mil Kar 23 Saala Soheli Se Ziyaadati
Posted By: Ashad on 22-07-2018 | 20:28:24Category: Political Videos, Newsاوباش شخص کی بیوی سے مل کر اس کی23سالہ سہیلی سے جنسی زیادتی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کی مدد سے اس کی23 سالہ سہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی کردی ، خاتون کی درخواست پر میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے علاقے مظفر نگر میں جنسی زیادتی کرنے والے شخص نے متاثرہ خاتون سے اسکی سہیلی کا رشتہ دار بن کر ملاقات کی تھی اور اس کو شادی کرنے کی پیشکش کی ۔خاتو ن کے مطابق اس کی سہیلی نے بھی ا س شخص کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں غلط بیانی کی اور پھر وہ دونوں اس کو اپنے گھر لے گئے جہاں اس کی دوست کے خاوند نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔
خاتون کے مطابق جنسی عمل کے بعد میں اس نے اس شخص سے کہا کہ وہ مجھ سے شادی کرے تو اس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے اور اس کی سہیلی کا خاوند ہے جس کے گھر میں وہ موجود ہے ۔پولیس نے خاتون کے بیانات کی روشنی میں خاتون کی سہیلی اور اس کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












