Hanif Abbasi Ko Jail Ke Kis Hisse Mein...
Posted By: Pango on 23-07-2018 | 00:08:46Category: Political Videos, Newsحنیف عباسی کو اڈیالہ جیل کے کس حصے میں قید رکھا گیا ہے؟ (ن) لیگیوں کے ہوش اُڑا دینے والی خبر آگئی
حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل کے کس حصے میں قید رکھا گیا ہے؟ (ن) لیگیوں کے ہوش اُڑا دینے والی خبر آگئی۔۔۔راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایفی ڈرین کیس میں گرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو انسدادہشت گردی کے ملزموں کے بیرک میں رکھا گیا ہے،لیگی رہنما کل وکلاء سے ملاقات کے بعد ہائی
کورٹ میں کیس کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں میڈیکل رپورٹ جاری ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کے ملزموں کی بیرک میں رکھا گیا ہے اور اتوار کے دن چھٹیہونے کے باعث انتظامی عملہ جیل میں موجود نہیں رہا جس کے باعث حنیف عباسی کی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی لیکن کل حنیف عباسی سے ان کے وکلاء کیس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت کے حوالے سے اڈیالہ جیل آئیں گے اور امکان ہے کہ کل حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس کے خلاف ہائیکورٹ
میں اپیل دائر کی جائے گی ، رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی نے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ ہائی کورٹ میں ضرور چیلنج کریں گے اور اس فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں۔واضح رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین خوٹہ کیس میں (ن) لیگی رہنماء کو عمر قید کی سزا دے رکھی ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












