Meri Khawahish Hai Ke Yeh Aadmi...
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 08:51:59Category: Political Videos, Newsمیری خواہش ہے کہ یہ آدمی ملک کا اگلا وزیر اعظم بن جائے تا کہ ۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بالآخر دل کی بات کہہ ڈالی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہاہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اچھا حکمران نصیب فرما دے جو عمر فاروق ثانی ثابت ہو اور قوم کو مشکلات سے چھٹکارہ دلائے ۔ عدلیہ کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اگر ہمارا ادارہ کمزور ہو گیا تو ملکی بقاءخطر ے میں پڑ جائے گی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ججز جمہوریت کا علم بلند رکھیں گے اورآئین کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کا دودھ بھی خالص نہیں تھا۔ اس لئے مجھے آئین کے مطابق بنیادی حقوق کی خاطر ایکشن لینا پڑے حالانکہ میرے دوست جانتے ہیں کہ میں مداخلت پسند نہیں کرتا۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے ۔ عدلیہ جمہوریت کا علم بلند رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں اچھا حکمران نصیب فرما دے جو عمرفار وق ثانی ثابت اور قوم کو مشکلات سے چھٹکارہ نصیب فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ادار کمزور ہوگیا تو ملک بقاءخطرے میں پڑ جائے گی ۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن ہونگے اور بروقت ہونگے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خلا ہونے کی وجہ سے جوڈیشل ایکٹوازم کی طرف آنا پڑا ۔ مجھ میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور میں نے زندگی بھر جھوٹ نہیں بولا ، ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عدلیہ کی ناکامی ملک کے لئے المناک دن ہوگا ۔(ع،ع)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












