Who Is Going To Be CM Punjab? Name Reveals
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 10:17:15Category: Political Videos, Newsچوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے فیورٹ بن گئے: سیاسی تجزیہ کار
لاہور (ویب ڈیسک) چوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے فیورٹ بن گئے، سابق وزیر داخلہ کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق پاکستان میں انتخابات 2018ءکا دنگل لگنے میں محض 2 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ خاص کر تحریک انصاف اور ن لیگی مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ حال میں سامنے آنے والے متعدد سرویز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی فتح کے وضح امکانات ہیں تاہم دوسری جانب پنجاب کے حوالے سے صورتحال زیادہ واضح نہیں ہے۔
شہباز شریف پہلی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے انتخاب لڑرہے ہیں، ایسے میں پنجاب میں کون حکومت بنائے گا، اس سوال کا اب تک کوئی واضح جواب نہیں ملا تاہم اب سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ بن گئے ہیں۔ پنجاب میں حکومت کرنے کیلئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے جبکہ بدلے میں چوہدری نثار اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی مدد سے عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے تعاون پیش کریں گے۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












