NA 60 Election Multavi Honge Ya...
Posted By: Mangu on 23-07-2018 | 11:15:37Category: Political Videos, Newsاین اے 60 الیکشن ملتوی ہو گئے یا نہیں؟ شیخ رشید کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی
جس کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے انتخاب ملتوی کرنے کاحکم دیااور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں این اے 60 کا انتخاب ملتوی کرنے کاذکرہے۔وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن ایکٹ میں واضح ہے کہ انتخاب صرف امیدوار کے مرنے پر ہی منسوخ ہو سکتا ہے جبکہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ریٹرننگ افسر کا ہے، الیکشن کمیشن کا نہیں جس پر عدالت نے این اے 60 کے الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔(ع،ع)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












