Rana...Ko Jail Bhejne Ki Tayaariyaan
Posted By: Pango on 23-07-2018 | 22:26:49Category: Political Videos, Newsرانا ثنا اللہ کو اڈیالہ جیل بھیجنے کی تیاریاں ۔۔۔۔عابد باکسر کے بعد پنجاب کے ایک اوراعلیٰ پولیس افسر نے شریفوں کے حواریوں کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
لاہور (ویب ڈیسک) پولیس کے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کے بعد ایک اور سابق پولیس افسر فرخ وحید کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اصغر بھولا گجر کیس میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر فرخ وحید کا ویڈیو بیان وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
ویڈیو بیان میں فرخ وحید کا کہنا ہے کہ رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے نوید کمانڈو کے ذریعے کئی قتل کرائے، رانا ثنا اللہ لوگوں کو قتل کروانے میں ملوث ہیں۔سابق پولیس انسپکٹر کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا مجھے بھی قتل کرنا چاہتا تھا، اسی کے خوف سے بیرون ملک رہنے پر مجبور ہوں، فرخ وحید نے چیف جسٹس سے آزاد کمیشن بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل انکاؤنٹر اپیشلسٹ عابد باکسر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر سنگین الزامات لگائے تھے۔واضح رہے کہ عابد باکسر نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اپنے مخالفین کو مروانے کا عادی ہے، ان کے پاس ثبوت ہیں کہ کہاں کہاں شہباز کے کہنے پر جعلی پولیس مقابلے کیے اور کس کس کو جان سے مارا۔دوسری طرف شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ کسی عابد باکسر کو نہیں جانتے، انھوں نے چیلنج کیا تھا کہ عابد باکسر کسی بھی جگہ آکر مجھ سے بات کرے۔بعد ازاں عابد باکسر نے یہ چیلنج قبول بھی کیا تھا۔(س)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












