Adaalat Se Badi Breaking News
Posted By: Manglu on 24-07-2018 | 05:34:30Category: Political Videos, Newsاین اے 60 میں انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟ عدالت سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب ملتوی کردیے تھے
جسے پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروقی نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی تو اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کرنا بلاجواز ہے، الیکشن کمیشن نے دیگر امیدواروں کو اعتماد میں لیے بغیر انتخابات ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا۔این اے 60 سے آزاد امیدوار سید راشد حسین شاہ کے وکیل نے بھی انتخابات ملتوی کیے جانے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات، غیر متوقع صورتحال میں بھی انتخابات ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔وکیل نے کہا کہ ووٹنگ میں لاکھوں لوگوں نے حنیف عباسی کو محبت میں ووٹ دے دیا تو کیا ہوگا، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نااہلی نشانات الاٹ ہونے سے پہلے ہوئی اور اس معاملے پر شیخ رشید کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔
عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لاء نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ جن بیلٹ پیپرز میں حنیف عباسی کا نام شامل ہے وہ اب قابل استعمال نہیں ہیں، ایک دن میں نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی ممکن نہیں۔فریقین وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے پیپلز پارٹی کی انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے انتخاب ملتوی کرنے کاحکم دیا اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں این اے 60 کا انتخاب ملتوی کرنے کا ذکر ہے۔وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن ایکٹ میں واضح ہے کہ انتخاب صرف امیدوار کے مرنے پر ہی منسوخ ہو سکتا ہے جبکہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ریٹرننگ افسر کا ہے، الیکشن کمیشن کا نہیں۔جس پر عدالت نے این اے 60 کے الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔(ف،م)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












