NA-171 Ka Complete Result Aa Gaya
Posted By: Ahmed on 25-07-2018 | 21:11:01Category: Political Videos, Newsاین اے 171 کا مکمل رزلٹ آ گیا ، مسلم لیگ ن کے امیدوار ریاض پیرزادہ نے میدان مار لیا
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018 کے جیسے جیسے نتائج سامنے آ رہے ہیں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بھی واضھ ہوتی جا رہی ہے ،بہاولپور سے آنے والے غیر سرکاری و غیر حتمی مکمل نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 171 سے میدان مار لیا ہے ۔
این اے 171 بہاولپور کے مکمل 286 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ریاض پیرزادہ 95 ہزار 500 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے 53 ہزار 109 ووٹ حاصل کیے۔واضح رہے کہ ریاض پیرزادہ 2013 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی طرف سے اسی سیٹ پر کامیاب ہوئے اور وفاقی وزیر رہے جبکہ ریاض پیرزادہ کھل کر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دنوں میں میڈیا پر ان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم انہوں نے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر ہی ایک بار پھر 2018 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












