Imran Khan Ke Wazir E Azam Ban'ne Ke Baad
Posted By: Akram on 27-07-2018 | 22:36:35Category: Political Videos, Newsعمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کا ناقابل یقین بیان سامنے آ گیا
لندن (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ایک طرف تو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے انہیں مبارکباد دی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ نے بھی اظہارِ مسرت کیاہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے الیکشن 2018 میں تحریک انصاف
کی فتح پر لکھا ’ بہت سی مشکلات، قربانیوں اور کردار کشی کے 22 سال کے بعد بالآخر میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ ہار سے ہارنے سے انکار کرنے والوں کیلئے سبق ہے، عمران خان کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ اب یہ یاد رکھیں کہ وہ سیاست میں کیوں آئے تھے‘۔جمائمہ خان نے یہ ٹویٹ گزشتہ روز (جمعرات کو) کیا تھا تاہم آج اس ٹویٹ کے ذریعے ٹیریان وائٹ نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹیریان نے جمائمہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائمہ خان کیلئے محبت کا اظہار کیا۔ٹیریان وائٹ کے ٹویٹ کے جواب میں محمد سلیم نے انہیں مبارکباد دی اور کہا ’ ٹیریان اب تمہارے ڈیڈ وزیر اعظم پاکستان بن گئے ہیں‘۔دیسی میڈونا نے امید ظاہر کی کہ ٹیریان کے والد کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آسکیں گی۔شارق نے ٹیریان کو مبارکباد کے ساتھ ٹرولز کو درگز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔محمد منصور نے ٹیریان کو پاکستان کی دختر اول قرار دے دیا۔واضح رہے کہ جمائمہ خان کی سہیلی سیتا وائٹ کی صاحبزادی ٹیریان کے حوالے سے پاکستان میں یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کی مبینہ طور پر ناجائز اولاد ہے، ان الزامات کو تقویت دینے کیلئے اس بات کو بھی اچھالا جاتا ہے کہ ٹیریان جمائمہ خان کے گھر پر رہتی ہیں۔(ز،ط)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












