Indian Haseena Miss World Montakhib
Posted By: Ashad on 28-07-2018 | 21:34:18Category: Political Videos, Newsانڈین حسینہ مس ورلڈ منتخب
انڈیا کی 20 سالہ منوشی چھلر نے چین میں منعقد ہونے والا مس ورلڈ سنہ 2017 کا اعزاز جیت لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی انڈیا کی چھٹی حسینہ ہیں۔
اس مقابلے میں میکسیکو کی حسینہ دوسرے جبکہ انگلینڈ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں۔
چین میں سنیچر کو منعقد ہونے والے مس ورلڈ کے اس مقابلے میں 108 سے زیادہ ممالک کی حسینائیں شریک تھیں۔
پیورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والی سنہ 2016 کی مس ورلڈ سٹیفانی ڈیل وال نے منوشی کو تاج پہنایا۔ چین میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کو کروڑوں افراد نے براہِ راست دیکھا۔
14 مئی سنہ 1997 کو دہلی میں پیدا ہونے والی منوشی چھلرمس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے سے پہلے رواں برس ہریانہ میں منعقد ہونے والا مس انڈیا کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔
میڈیکل کی طالبہ منوشی نے اس مقابلے میں انگلینڈ، فرانس، کینیا اور میکسیکو کی حسیناؤں کو شکست دی۔
منوشی نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کو قرار دیتے ہو ئے انھیں اپنی آئیڈیل شخصیت قرار دیا۔
انڈیا کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے ملک کے لیے آخری مرتبہ یہ اعزاز سنہ 2000 میں حاصل کیا تھا جس کے17 سال بعد منوشی چھلر چھٹی انڈین حسینہ ہیں جنھوں نے مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
انڈیا کی پہلی مس ورلڈ منتخب ہونے والی حسینہ ریتا فاریہ تھیں جنھوں نے سنہ 1996 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ انڈیا سے دوسری مس ورلڈ ایشوریہ رائے بنیں جنھوں نے سنہ 1994 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
ڈائنا ہیڈن تیسری انڈین حسینہ تھیں جنھوں نے سنہ 1997 میں یہ اعزاز حاصل کیا، سنہ 1999 میں یہ اعزاز یوکتا مکھے نے حاصل کیا۔ وہ انڈیا کو یہ اعزاز دلوانے والی چوتھی حسینہ قرار پائیں:۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












