Punjab Mein Hakoomat Saazi Muslim League Noon
Posted By: Akram on 29-07-2018 | 01:56:36Category: Political Videos, Newsپنجاب میں حکومت سازی، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماوں میں ملاقات متوقع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ (ن)نے بھی سیاسی رابطے تیز کر دیئے ہیں اسی سلسلہ میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں آج ملاقات متوقع ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کاوفدپیپلزپارٹی کے خورشیدشاہ سے ملاقات کرے گا جس میں پنجاب میں حکومت سازی اورسیاسی لائحہ عمل پربات چیت ہوگی جبکہ ن لیگ کے وفدمیں ایازصادق،شاہدخاقان عباسی،مشاہدحسین اورسعدرفیق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 129نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف 123نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












