Nawaz Shrif Ki Tabiyat Na Saaz Hospital Muntaqil
Posted By: Ahmed on 29-07-2018 | 05:28:03Category: Political Videos, Newsنوازشریف کی طبیعت ناساز، پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں نے ہسپتال منتقلی کی تجویز دی ہے۔ نگران حکومت نےڈاکٹرز سے رپورٹ ملنے کے بعد پمز ہسپتال بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ۔
منی لانڈرنگ کیس میں سزایافتہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے آئی سی یو منتقلی کی تجویز دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے بازو اور سینے میں تکلیف ہے، بلڈ ٹیسٹ میں بھی کلاٹس کی نشاندہی ہوئی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز سے رابطہ کیا۔ اور نگراں وزیراعلیٰ کو رپورٹ ارسال کی۔
نگران وزیر داخلہ شوکت سلطان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی سفارش پر نوازشریف کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کی ای سی جی ٹھیک نہیں آئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا اور نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پمز ہسپتال کا فرسٹ فلور خالی کروا لیا گیا ہے اور ڈاکٹر سمیت طبی عملےکوالرٹ کردیا گیا ہے :۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












