Toh Aise Bane Ga Naya Pakistan
Posted By: Mangu on 05-08-2018 | 11:05:21Category: Political Videos, Newsتو ایسے بنے گا نیا پاکستان ۔۔۔۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان سب سے پہلے اہم اسلامی ملک کے ساتھ مل کر دوبڑے کام کرنے والے ہیں ۔۔۔ اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں فتح کے بعد تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے اور اس کی منصوبہ بندی میں لگی ہوئی ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آتے ہی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کر دے گی جو کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔
ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایرانی سفیر مہدی ہارون دوست نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان ایران سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے اور حکومت میں آتے ہی اس سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے۔“اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ”ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی بڑھانا چاہتا ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کو پہنچ گیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ ہم اس منصوبے پر پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔“ایرانی سفیر کی اس پیشکش پر عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی وہ اس منصوبے پر کام تیز کرنے کی کوشش کریں گے۔(ع،ع)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












