Usman Aur Hamza Shahbaz Punjab
Posted By: Ashad on 18-08-2018 | 22:00:18Category: Political Videos, Newsعثمان بزدار اور حمزہ شہباز پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے آج آمنے سامنے ہو نگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی وزارت اعلیٰ کس کا مقدر بنے گی، تحریک انصاف کے عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار اور حمزہ شہباز شریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کے بجائے دو واضح حصوں میں تقسیم ہو کر نئے قائد ایوان کا چناؤ کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ ارکان دو الگ الگ دروازوں سے ایوان میں داخل ہو کراپنے امیدوار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔دروازے پر ہی ارکان کی گنتی کی جائے گی اور اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسری جماعت کے امیدوار کو ووٹ دے گا تو پارٹی سربراہ اسے نااہل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کیلئے اسمبلی کے کل 371 ارکان کی سادہ اکثریت یعنی 186 ارکان کی حمایت حاصل کرنا لازم ہوگی،کوئی امیدوار مطلوبہ حمایت حاصل نہ کر سکے تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی،دوسری بار امیدوار اگر ایوان میں حاضر ارکان کی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو وہ وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے منتخب ہو جائے گا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












