Bharat Mein Baap Ki Maut Ke 3 Saal Baad Beite Ki Walaadat
Posted By: Akram on 19-08-2018 | 19:43:30Category: Political Videos, Newsبھارت ،باپ کی موت کے 3سال بعد بیٹے کی ولادت کا کرشمہ
ممبئی(آئی این پی ) ایک مارکیٹنگ کنسلٹینٹ کی سڑک حادثے میں موت کے 3سال بعد اس کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔نوجوان کی بیوی نے جسلوک ہسپتال میں اس کے بیٹے کو جنم دیا۔یہ سب پیار، انتظار اور تکنیک اورکوششوں کے باعث ممکن ہوسکا۔گھر میں غم و ماتم کا دن نومولودکی قلقاریوں سے گونج اٹھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بنگلور میں مارکیٹنگ کنسلٹینٹ کے طور پر کام کرنے والے 30سالہ’’ سوپریہ جین ‘‘ اور’’ گورو ایس‘‘ نے زندگی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شادی کے 5سال بعد بھی جب وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہے تو انہوں نے آئی وی ایف تکنیک کی مدد لی۔ قسمت میں کچھ اور ہی تھا۔ اس عمل کے چند روز بعد شوہر کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ شوہر کی موت کے بعد سوپریہ نے گورو کے بارے میں سوشل میڈیا پر تحریر کیا کہ حادثہ سے قبل شوہر نے والدین اور بھتیجے سے ملاقات کی۔گورو نے کہا کہ وہ واپس آکر اچھی خوشخبری دیگا۔جے پور کی رہنے والی سوپریہ قسمت پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرفیروزہ سے مشورہ کے بعد ماں بننے کیلئے مہنگے علاج کا سفر شروع کیا۔
ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ نے بتایا کہ ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔ متعدد بار ایگز فرٹیلائز کرنے کی کوشش کی جب ہمارے پاس آخری موقع بچا تو اس وقت ایگ کام کرگیا۔سوپریہ نے بتایا کہ میں بچہ نہیں بلکہ گورو کا بچہ چاہتی تھی ہم نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ ہمارا ایک بچہ ہوگا اور دوسرا گود لیں گے ۔ بچے کی پیدائش نے مجھے جینے کا حوصلہ دیا ۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












