India: Shohar Ne Biwi Ko Qatal Kardiya
Posted By: Azam on 02-09-2018 | 19:39:47Category: Political Videos, Newsبھارت ،سکوٹی چلانے کے مطالبے پر شوہر نے اہلیہ کو قتل کر دیا
لدھیانہ(آئی این پی ) پنجاب کے ضلع لدھیا نہ میں شوہر نے بیوی کو سکوٹی چلانے کا مطالبہ کرنے پر قتل کرڈالا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ارجن کی بیوی کرینہ نے اپنے شوہر سے سکوٹی خریدنے اور چلانے کی فرمائش کی تھی جس سے ناراض ہوکرارجن نے اپنی ماں کی مدد سے اہلیہ کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔کرینہ کی موت کی رپورٹ اس کی خالہ نے پولیس سٹیشن میں درج کرائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرینہ کے شوہر ارجن اور اس کی ماں کو گرفتار کرلیا۔کرینہ کی خالہ چندا دیوی نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل ان دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ اس شادی سے لڑکے کی ماں ناراض تھی۔رپورٹ کے مطابق قتل کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے ارجن اور اس کی ماں منجو نے کرینہ کی لاش کو پھندے سے لٹکا دیا اور پھر خود کشی کا معاملے بتاکر اہل خانہ کو اطلاع دی۔کرینہ کی موت کی خبر سن کر رشتہ دارجمع ہوئے تو ارجن نے انہیں خود کشی کا واقعہ بتایا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی ۔ اس سلسلے میں تفتیشی افسر ایس ایس آئی بلویر سنگھ نے بتایا کہ ماں بیٹے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












