Khudkashi Ya Kuch Aur...Ek Aur Namoor Actress...
Posted By: Ahmed on 07-09-2018 | 19:51:52Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک ) بھارت کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کہلائی جانے والی ‘ٹولی ووڈ’ کی ایک معروف اداکارہ مشہور ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔تیلگوزبان میں بننے والی فلموں کی معروف بنگالی اداکارہ 34 سالہ پایل چکربورتی ریاست سکم کے دارالحکومت گینگٹاک کے ایک معروف ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔
ٹائمز اف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پایل چکربورتی سیر و تفریح کے سلسلے میں سکم گئی تھیں، جہاں انہوں نے گینگٹاک کے ایک معروف نجی ہوٹل میں کمرہ بک کروایا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہوٹل کے کمرے سے ایک دن تک باہر نہیں نکلیں تو انتظامیہ نے پولیس کو شکایت کی، جس نے ہوٹل کا کمرہ کھولا تو اداکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے لاش ملتے ہی اداکارہ کی ہلاکت کی تفتیش شروع کردی، تاہم تاحال اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ اداکارہ کی ہلاکت کیسے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اداکارہ نے خودکشی کی، تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب پایل چکربورتی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔دوسری جانب اداکارہ کے سابق شوہر بنگالی اداکار سیانتانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاحال یہ یقین ہی نہیں ہو رہا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔خیال رہے کہ پایل سنگھ نے کچھ سال قبل ہی اداکار سیانتانی سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2 سال قبل ایک بیٹا بھی ہوا تھا۔پایل چکربورتی نے بیٹے کی پیدائش کے بعد چند ماہ قبل ہی شوہر سے طلاق بھی لے لی تھی۔انہوں نے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا، اب تک انہوں نے 30 کے قریب فلموں میں کام کیا ہے، علاوہ ازیں انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔(عع،)

Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz












