Pehli Baar Baa Parda Muslimaan Ladki Final Mein
Posted By: Mangu on 08-09-2018 | 06:33:26Category: Political Videos, Newsپہلی بار مسلمان باحجاب لڑکی مس انگلینڈ کے مقابلہ کے فائنل میں پہنچ گئی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لندن (ویب ڈیسک ) 20 سالہ سارہ افتخار مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میںحجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔
مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل آج نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔اس مقابلے کی فاتح چین میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیں گی۔سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں، جو اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی راؤنڈ جیت چکی ہیں۔رواں برس جولائی میں سارا نے انسٹاگرام پر لکھا تھاکہ میں بیان نہیں کرسکتی کہ مس انگلینڈ کی فائنلسٹ کے طور پر اپنے نام کا اعلان سننا کتنا اچھا لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزن، نسل اور رنگ کی تمیز کے بغیر ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں خوبصورت ہے۔(ز،ط)



Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












