Indian Media Ki Baatein Sun'ne Ke Baad
Posted By: Mangu on 08-09-2018 | 06:38:53Category: Political Videos, Newsاجمیر (ویب ڈیسک ) بھارتی صوبہ پنجاب کے آرٹ، سیاحت و ثقافت کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔گزشتہ روز سدھو ایک نجی اسکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات کررہے تھے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے
رشتوں میں بہتری آنے کی بات کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کو درست قدم قرار دیا۔تقریب میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ اپنے 22سال پرانے کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ،”میں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے ، وہ دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کا پیغام سمیت رشتوں میں بہتری کا راستہ نکالے گا۔“انہوں نے بتایا کہ عمران کی جانب سے امن مذاکرات پر زور نے میری امیدیں اور بڑھا دی ہیں۔سدھو نے کسی انسان کی سوچ کو خیالات سے بدلنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سوچ سے سوچ کی لڑائی مہم چلائی جارہی ہے جس کے ذریعہ اج کا نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ کئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ واجپائی پاکستان گئے تو کارگل کا سانحہ ہوا، نریندر مودی لاہور گئے تو پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوگیا، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دونوں بھارت مخالف تھے ؟واضح رہے کہ سدھو کی وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے ایا اور کئی بھارتی شہروں میں ان کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔(ز،ط)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












