PTI Hakoomat Ne Gas Aur Bijli Ki Qeematon Mein...
Posted By: Abid on 09-09-2018 | 19:42:11Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کے وعدے پورے کرنے میں 80دن رہ گئے ہیں،اپوزیشن گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر شور نہ مچاتی تو اگلے ماہ بل آنے پر عوام کو پتہ لگ جاتا!۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے،
ناز بلوچ نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ایک بڑا اہم معاملہ ہے ۔ پانچ سال تک دھاندلی کی سیاست کرنے والی تحریک انصاف اب سب اچھا کی رپورٹ کررہی ہے ۔ ہمارے پاس جواز موجود ہے کہ بلاول بھٹو صاحب کے دونوں حلقوں میں نتائج کے اجراءمیں تاخیری حربے استعمال کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی پر بڑی تیزی سے کام کررہے ہیں اور تما شواہد لیکرہر اعلیٰ ترین فورم پر جائیں گے ، دھاندلی ہمیشہ منصوبہ بندی سے کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس دھاندلی سے مستفید ہوئی ہے ۔ اس بات پر پوری اپوزیشن ایک پیج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وعدے پورے ہونے میں صرف 80دن رہ گئے اور 20دن گزر چکے ہیں۔ تحریک انصاف نے عوام سے بڑے بڑے وعدے کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بچوں کی کم خوراکی کی ہمیشہ بات کرتے رہے ہیں لیکن اب جب کسانوں کودی گئی سبسڈی ختم کی گئی ہے تو اس سے کسان کابچہ بھوکا مرے گا نہیں تو پھر کیاہوگا ؟ اگر اپوزیشن گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شور نہ مچاتی تو اگلے ماہ بل آنے سے عوام کو پتہ چل جاتا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیاہے ۔(س)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai












