Mahira Khan Ke Hawaale Se Actress Meera
Posted By: Mangu on 13-09-2018 | 18:56:03Category: Political Videos, Newsماہرہ خان کے حوالے سے اداکارہ میرا نے ایک اور نہ ہضم ہونے والا بیان داغ دیا
کراچی(ویب ڈیسک) ایک وقت تھا جب اداکارہ میرا کو ماہرہ خان ایک آنکھ نہیں بھاتی تھیں اور اب ایسا وقت آگیا ہے کہ وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتیں۔زیادہ پرانا وقت نہیں جب اداکارہ میرا ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی تھیں،
میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے کبھی وہ ماہرہ کی ناک کو نشانہ بناتیں تو کبھی وہ انہیں اپنے سامنے کسی قابل ہی نہ سمجھتیں، ایک وقت وہ بھی آیا جب میرا نے ماہرہ کی مقبولیت کو ان کی بہترین پبلسٹی ٹیم کا کارنامہ قرار دیا لیکن اب شائد انہیں حقیقت معلوم ہوگئی ہے یا پھر انہوں نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے یو ٹرن لے لیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بطور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا، ماہرہ خان کے اس نیک کام کو جہاں دیگر افراد نے سراہا وہیں اداکارہ میرا بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔اداکارہ میرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، ان کا کہنا ہے جب آپ مشہور ہوجاتے ہیں تو آپ پرمعاشرے کو وہ سب واپس لوٹانے کی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے جو معاشرے نے آپ کو دیا، ورنہ اس شہرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان مہاجرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہتی ہوں۔( م ، ش )

Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Tehran does not accept talks with the US under the shadow of threats. Speaker of the Iranian Parliament
Pakistan Navy successfully conducts live weapon firing test of "Taimour" air-launched cruise missile
Punjab decides to launch province-wide public awareness campaign to prevent deadly diseases











