Khaufnaak Haadse Mein Zakhmi...
Posted By: Abid on 13-09-2018 | 18:58:19Category: Political Videos, Newsخوفناک حادثے میں زخمی نامور پاکستانی اداکارہ نے صحت یابی کے بعد پھر شوبز میں انٹری دے دی
لاہور(ویب ڈیسک) ماڈل واداکارہ انعم خان کی شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق انعم خان نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعدازاں فلم ’’شورشرابہ‘‘ سمیت چند ایک فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی مگر کچھ عرصہ قبل ایک حادثے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں جس کے باعث شوبز سرگرمیوں میں
حصہ نہیں لے رہی تھیں ۔ماڈل واداکارہ انعم خان نے کہا کہ شوبز ہی میرا اوڑھنا پچھوڑنا ہے جس سے علیحدہ ہونے کا تصور ہی نہیں کرسکتی۔اپنے اس شو ق کی وجہ سے مجھے اپنے گھر اور رشتہ داروں کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر میں اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی۔ انعم خان نے کہا کہ بیماری اور طویل بیڈریسٹ کی وجہ سے میرا وزن بڑھ گیاتھا ۔جس کے لئے باقاعدہ جم جوائن کرکے اپنا وزن کم کیا ہے۔ ۔انہوں نے بتایا کہ شوبز میں نئے جوش اور ولولے کیساتھ واپس آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ ایک اردو فلم سائن کی ہے جس کی عکسبندی دسویں محرم کے بعد شروع ہوجائے گی ۔ دوسری طرف لالی وڈ اداکارہ میرا نے سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینے کو عبادت قرار دیدیا۔پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر کراچی میں سپیشل بچوں کے ادارے زینب ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور سکول کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہاکہ سپیشل بچوں کے درمیان آکر مجھے جو ذہنی سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اداکارہ نے سنٹر کے روح رواں حاجی مسعود پاریکھ اور سلمان پاریکھ کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی بحالی کا سنٹر اور سکول قائم کرکے ان لوگوں نے دنیا میں جنت کمالی ہے، دوسروں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے۔(م،ش)

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












