Anchor Person Dr. Shahid Masood
Posted By: Akbar on 14-09-2018 | 06:56:04Category: Political Videos, Newsاینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری کس نے اور کیوں جاری کیے؟ بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے سینیئر سول جج کی عدالت نے اینکر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی وی کریشن کیس میں یہ وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں۔ مقدمے کی سماعت ڈیوٹی جج ارم نیازی نے کی ۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق ڈاکڑ شاہد مسعود مبینہ طور پر تین کروڑ اسی لاکھ کی بد عنوانی میں ملوث ہیں اور انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا ۔ اس معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔
کیس کی سماعت کے دوران ملزم اینکر کی جانب سے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کا پوچھا کہ وہ کیوں پیش نہیں ہوئے وہ تو ضمانت پر ہیں، ان کی حاضری ضروری ہے ۔ وکیل نے کہا کہ موقع دیا جائے پیش ہو جائیں گے. جج نے کہا کہ ضمانت منسوخ کی جاتی ہے ملزم جہاں کہیں بھی ہے پیش کیا جائے۔
اس سے قبل تفتیشی افسر کاشف ریاض اعوان کی درخوست پر سینیر سول نے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے جس پر اینکر نے پیش ہو کر ضمانت حاصل کر لی تھی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا موقف ہے کہ شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












