America Se Afsosnaak Khabar....
Posted By: Abid on 14-09-2018 | 19:01:18Category: Political Videos, Newsامریکہ سے افسوسناک خبر : مسلح شخص نے اپنی بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک ) کیلیفورنیا کے شہر بیکرز فیلڈ میں مسلح شخص نے اپنی اہلیہ سمیت پانچ افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیکرز فیلڈ میں مشکوک شخص نے مارکیٹ میں پہلے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پھر اس نے واقعہ کے ایک عینی شاہد
پر فائرنگ کی اس کے بعد مسلح شخص نے گاڑی اغوا کرکے گھر میں موجود دو افراد کو بھی قتل کیا اور پھر پولیس کا سامنا ہونے پر خود کو گولی مار لی۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔مقامی حکام کے مطابق یہ گھریلو تشدد کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا فائرنگ کے ان واقعات میں کوئی اور ملزم ملوث نہیں۔ ملزم اپنی بیوی کے ساتھ ٹرکوں کا کاروبار کرنے والے تاجر کے پاس آیا تھا کہ اچانک فائرنگ کردی۔ بیکرز فیلڈ کی پولیس نے حملے کو اجتماعی قتل کی واردات قرار دے کر اسے غیرمعمولی واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔(ز،ط)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












