Top Karne Waali Ladki Ke Saath Zayaadati
Posted By: Abid on 15-09-2018 | 07:52:27Category: Political Videos, Newsبارہویں کلاس میں ٹاپ کرنے والی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ۔۔۔انسانیت کے ماتھے پر کلنک جیسی خبر
ہریانہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ہوس کے پجاریوں نے بارہویں جماعت میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مہندر گڑھ کے علاقے کانینا کی رہائشی متاثرہ طالبہ نے تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ کوچنگ سینٹر جارہی تھی
کہ راستے میں تین نوجوان نے ایڈریس پوچھنے کے بہانے سے روکا اور اس دوران پانی پینے کی پیش کش کی جسے پینے کے بعد حالت غیر ہوگئی۔طالبہ نے کہا کہ بے ہوش حالت میں ملزمان اسے نامعلوم مقام پر اٹھا کر لے گئے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔مقامی پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ اوہیرامانی ڈیوی کا کہناہے کہ طالبہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل ایگزمنیشن کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔متاثرہ طالبہ کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ’ بیٹی بچائو۔۔بیٹی پڑھائو‘ لیکن ہم یہ کیسے کریں، میری بیٹی کو اغوا کیا گیا اور گینگ ریپ کانشانہ بنایا گیا۔(ع،ع)

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












