PSL 4 Is Martaba Kitne Matches Pakistan Mein Honge?
Posted By: Abid on 15-09-2018 | 18:53:51Category: Political Videos, Newsپی ایس ایل 4: اس دفعہ کتنے میچز پاکستان میں ہوں گے؟
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز 14 فروری 2019 سے ہو گا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ 2019 کو کراچی میں ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا ہوا جس میں پی ایس ایل فرنچائزز نے
احسان مانی کو چیئرمین کی ذمےداریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز 14 فروری 2019 سے ہو گا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ 2019 کو کراچی میں ہو گا،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہے اور پی ایس ایل 4کے آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے،پی ایس ایل 4 کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا اور ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی،پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہو گی،فرنچائزز نے پی ایس ایل کی ڈائریکٹر پراجیکٹ نائلہ بھٹی کے کام کو سراہا، اجلاس میں 5 فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 2 ہفتے کی مہلت بھی دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ پی ایس ایل 4 کے رائٹس کے لیے ایویلویشن کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ۔( م ، ش ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












