Main Toh Aisi Cheez Hoon...Nargis....
Posted By: Akbar on 16-09-2018 | 08:49:38Category: Political Videos, Newsمیں تو ایسی چیز ہوں نرگس کو چند دنوں میں حاجن اور میگھا کو تین مہینے میں ۔۔۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان کی زبان انتہائی نامناسب انداز میں پھسل گئی ، تفصیلات اس خبر میں
لاہور (ویب ڈسک) لیجنڈ موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں فنکاروں کی شرکت، صوبائی وزیر اطلاعات کے محکمہ ثقافت میں بھی تبدیلی کے بڑے دعوے، فیاض الحسن چوہان کا اداکارہ نرگس کو حاجی بنانے اور میگھا کو 3 ماہ کے روزے رکھوانے کا چیلنج، بولے ایک ماہ میں
ثقافت کو غلاظت سے پاک کردوں گا۔لاہور پنجابی کمپلیکس میں موسیقی کی دنیا کے بڑے نام اور ہزاروں گیتوں کے خالق لیجنڈ موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔ جس میں بڑے گلوکاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ موسیقار مجاہد حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت اور پلاک کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعزازی چیک دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی فنکاریوں نے ملک کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ بولے فنکاروں کو بھی راہ راست پر لے آئیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے پنجابی کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “تھیٹر دا کھسم کون ایں” تے تھیٹر دا مائی باپ کون اے کسی نوں پتا ای نئی۔ میری رینج میں تھیٹر آئے تو پھر میں آپ کو بتاتا کہ ادارکارہ نرگس کو حاجی نرگس نہ بنا دیتا تو آپ کہتے، اداکارہ میگھا کو 30 روزوں کی بجائے تین ماہ کے روزے نہ رکھواتا تو آپ کہتے، سب کو راہ راست پہ لے آؤں گا، ایک ماہ میں کلچر انڈسٹری کو ہر غلاظت سے پاک کروں گا۔
لاہور پنجابی کمپلیکس میں موسیقی کی دنیا کے بڑے نام اور ہزاروں گیتوں کے خالق لیجنڈ موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔ جس میں بڑے گلوکاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ موسیقار مجاہد حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت اور پلاک کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعزازی چیک دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی فنکاریوں نے ملک کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ بولے فنکاروں کو بھی راہ راست پر لے آئیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے پنجابی کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “تھیٹر دا کھسم کون ایں” تے تھیٹر دا مائی باپ کون اے کسی نوں پتا ای نئی۔ میری رینج میں تھیٹر آئے تو پھر میں آپ کو بتاتا کہ ادارکارہ نرگس کو حاجی نرگس نہ بنا دیتا تو آپ کہتے، اداکارہ میگھا کو 30 روزوں کی بجائے تین ماہ کے روزے نہ رکھواتا تو آپ کہتے، سب کو راہ راست پہ لے آؤں گا، ایک ماہ میں کلچر انڈسٹری کو ہر غلاظت سے پاک کروں گا۔ (ش۔ز۔م)

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












