Katrina Kaif Intehaa Pasandon Ke Hathhe Charh Gayi
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 08:57:25Category: Political Videos, Newsکترینہ کیف انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ گئیں ۔۔۔ کون سی معمولی غلطی اداکارہ کے گلے پڑ گئی ؟
نئی دلی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ہندو مذہبی تہوار گنیش چتروتی اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منائی جہاں انہیں غلط آرتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔اداکارہ نے سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنے دلکش انداز سے گنیش چتروتی تہوار سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ منایا


اور وہیں آرتی میں بھی شرکت کی۔آرتی کے دوران سلمان خان سمیت ان کے سب گھر والوں نے تھالی دائیں جانب گھمائی جب کہ کترینہ کیف نے اسے بائیں جانب گھمایا جو کہ رسم کی مناسبت سے غلط تھا۔اداکارہ کے آرتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس پر متعدد صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صارف ونے گوئل نے لکھا کہ کم از کم کسی کو انہیں بتانا چاہیے تھا کہ آرتی جس طرح گھڑی گھومتی ہے اس طرح کی جاتی ہے، نہ کہ اس کے الٹ۔(ع،ع)

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












