Intazaamiya Mein Siasi Mukhaalfat
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 22:04:49Category: Political Videos, Newsانتظامیہ میں سیاسی مداخلت۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے کس رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی؟
انتظامیہ میں سیاسی مداخلت۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے کس رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی؟۔۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سفارش کی ہے کہ انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔نجی ٹی
وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھاجس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی سی چکوال کا خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیا الیکشن کمیشن نے اسپیکر سے سفارش کی کہ ڈی سی چکوال کے الزامات کی روشنی میں ایم این اے سردار ذوالفقار علی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے رکن قومی اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ
31 اگست کو ذوالفقار علی خان نے انہیں محکمہ مال کے 17 اہلکاروں کی فہرست بھیجی اور من پسند تقرریوں اور تبادلوں کا کہا دوسری جانب ذوالفقار علی خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے صرف ایک پٹواری کا تبادلہ نہ کرنے کا کہا تھا تاہم 17 افسروں کے تبادلے کا حکم دینے کے الزام کی تردید کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی ۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












