Waaqi Tabdeeli Aa Chuki Hai.....
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 22:05:31Category: Political Videos, Newsواقعی تبدیلی آ چکی ہے ۔۔۔۔ صف اول کے صحافی سلمان غنی نے یہ بات کیا چیز دیکھ کر کہی؟
لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اس وقت کالا باغ ڈیم ایشو نہیں ہے بلکہ ڈیم ایشو ہے ،یہ ایک سیاسی ایشو ہے اور چیف جسٹس نے اس پر پیش قدمی کی ہے،کچھ لوگ کالاباغ ڈیم کوایشو بنا کر ڈیمز کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں، ان پر نظر رکھی جائے ، اگر
حالیہ انتخابات میں اگر ملک میں کہیں سیاسی تبدیلی آئی ہے تو درحقیقت میں کراچی میں آئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان میں اگر حالیہ انتخابات میں اگر کہیں سیاسی تبدیلی آئی ہے تو حقیقت میں کراچی میں آئی ہے ، تحریک انصاف جس پارٹی کوکراچی میں مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے وہ بھی اب تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ اس لئے پورے ملک میں کراچی کی صورتحال تحریک انصاف کے لئے انتہائی مناسب ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ کراچی کے عوام مسائل کی آگ میں جل رہے ہیں اور ان مسائل کے سیاسی حل کی ضرورت ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ کراچی کی صورتحال پر ایک آل پارٹیز کانفرنس کی جائے ،کراچی میں کچھ عنام شہر کے امن و امان سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس لئے ان عناصر کاکھوج لگانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی وجہ سے کراچی میں خوف تھا وہ لوگ اب کراچی اور مرکز میں تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ۔ اس حوالے سے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیاہے اور یہ اعتماد اب مجروح نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کالا باغ ڈیم ایشو نہیں ہے بلکہ ڈیم ایشو ہے ۔ یہ ایک سیاسی ایشو ہے اور چیف جسٹس نے اس پر پیش قدمی کی ہے اور کچھ لوگ کالاباغ ڈیم کوایشو بنا کر ڈیمز کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں، اس لئے ان پر نظر رکھنی چاہئے ۔(ش،ز،خ)

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












